ابنا: مختلف ايشيائي اور يورپي ملکوں ميں ہفتے کے روز بھي توہين آميز فلم کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا اور مسلم امہ نے توہين آميز فلم اور مذمو خاکون کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کيا-اسلام آباد، کراچي ، لاھور، راولپنڈي اور پشاور سميت پاکستان کے مختلف شہروں ميں لوگوں نے ہفتے کے روز بھي امريکي اور فرانسيسي سفارتي مراکز کے سامنے توہين آميز فلم اور خآکوں کے خلاف دھرنے ديئے اور اس گھناونے فعل ميں ملوث لوگوں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا-مظاہرين نے حکومت پاکستان سے مظالبہ کيا کہ وہ امريکہ اور اسرائيل کي اس گھناوني سازش کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرے اور امريکہ سے تعلقات منقطع کرکے اس کے سفير کو ملک سے باہر نکال دے -افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں بھي آج ايک بار پھر لوگوں نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور توہين آميز فلم اور خاکوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ توہين آميز امريکي فلم اور خاکے عالمي امن کو تباہ کرنے کي سازش ہے-ہندوستان کے زيرانتظام کشمير کے مسلمانوں نے بھي پيغمبر اکرم ص کي شام اقدام ميں گستاخ آميز فلم بنائے جانے اور توہين آميز خاکوں کي اشاعت کے خلاف سڑکوں پر آکے اپنے غم و غصے کا اظہار کيا-بنگلاديش کے دارالحکومت ڈھاکہ ميں ہزاروں لوگ جلوس کي شکل ميں سڑکوں پر آئے اور انہوں نے امريکہ اسرائيل اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے-سري لنکا ميں مسلم برداري نے دارالحکومت کولمبو ميں امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کيا اور امريکي پرچم اور امريکي حمکرانوں کے پتلے نذر آتش کئے-جنوب مشرقي ايشيا کے ملکوں انڈونيشيا اور مليشيا ميں توہين رسالت ماب صلے کي خلاف زبردست ردعمل ديکھنے ميں آيا اور ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے امريکي سفارت خانوں کے سامنے جمع ہوکر اس گھناونے فعل کي مذمت کي-مصر ميں بھي فرانسيسی جريدے ميں توہين آميز خاکوں کي اشاعت اور ہتک آميز فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور قاہرہ ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے ايک احتجاجي اجتماع ميں حصہ ليا ہے-مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر لبيک يارسول اللہ اور فداک روحي يا رسول اللہ جيسے نعرے درج تھے-مظاہرين توہين آميز خاکے شائع کئے جانے والے اخبار اور فلم ساز کے خلاف نعرے لگا رہے تھے-عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلي سميت کئي شہروں ميں توہين رسالت صلے کے خلاف مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں- بصرہ ميں ہونے والے ايک بڑے مظاہرے کے شرکاء نے عراق سميت تمام عرب ملکوں ميں امريکي سفارت خانوں کي بندش اور امريکي سفيروں کو بے دخل کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-لندن ميں مسلمان برداري آج ہفتے کے روز ايک بار پھر توہين رسالت کے خلاف مظاہروں ميں حصہ لے گي-دوسري جانب فرانس کرسچين فاونڈيشن اور کرسچين ڈيموکريٹ پارٹي نے پيغمر اسلام ص کي شان ميں توہين آميز خاکے شائع کرنے والے جريدے چارلي ايبدو کے خلاف مقدمہ دائر کرديا ہے-کرسچين فاونڈيشن کي جانب سے دائر کي جانے والي درخواست ميں کہا گيا ہے کہ مذکورہ جريدے نے اپني سرکوليشن کو بہتر بنانے کے لئے توہين رسالت کا اقدام کيا ہے اور دنيا بھر ميں فرانسيسي شہريوں کي جانوں کو خطرے ميں ڈال ديا ہے-دنيا کے بيس اسلامي ملکوں ميں فرانسيي سفارت اور ثقافتي مراکز بند کرنے کے اعلان کے باوجود بہت سے ملکوں ميں فرانسيسي اور امريکي سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کئے گئے ہيں.
.....
/169